حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مرکز برائے مطالعات نسواں،مانو کے زیر اہتمام شہر کے مختلف دینی مدارس اور اردو میڈیم اسکولس میں ’’لڑکیوں کے حقوق ‘‘ کے موضوع پر شعور بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔واضح رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے ہربرس /24 جنوری کو ’’ لڑکیوں کا قومی دن‘‘ National Girl Child Day منایا جاتا ہے۔ اسکی شروعات منسٹری آف ویمن انیڈ چائلڈ ویلفیر کی جانب سے 2008 ء میں ہوئی ۔ جس کا مقصد سماج میں لڑکیوں کے تئیں پائے جانے والے امتیازات کا خاتمہ اور لڑکیوں کی تعلیم وترقی کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ اسی مناسبت سے مانو ماڈل اسکول میں لکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس لکچر کی مہمان خصوصی پروفیسر اشرف رفیع ، سابقہ صدر شعبئہ اردو ،جامعہ عثمانیہ تھیں انہوں نے اپنے خطاب میں لڑکیوں کی تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی لڑکی کی شخصیت کو نکھار سکتی ہے اور اس میںاعتماد پیدا کرسکتی ہے اور اسے ایک ذمہ دار سماجی فرد بنا سکتی ہے۔ لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کے مواقع دئیے جائیں تو وہ کسی بھی شعبئہ میں بہترین کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔ چنانچہ یہ دیکھا جارہا ہے کہ تمام مسابقتی امتحانات میں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اردو ذریعہ تعلیم کے ساتھ لڑکیاں اعلیٰ اور پیشہ وارانہ کورسس اختیار کرتے ہوئے کامیابی کی کئی منازل کو بہ آسانی طے کرسکتی ہیں۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر آمنہ تحسین ، ڈائرکٹر مرکز برائے مطالعات نسواں نے پروگرام کے اغراض ومقاصدپر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اگرچیکہ اردو مدارس میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ ہمیں یہ بتاتا ہیکہ آج بھی ہندوستانی سوسائٹی کے کچھ گوشوں میں لڑکیوں کو پیدا ہونے سے پہلے مادررحم میں ختم کردیا جاتا ہے۔ لڑکیوں کے خلاف امتیازات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں دیگر مدارس جیسے مدرسۃالبتول، نور خان بازار، گورنمنٹ بوائز اسکول، پدا گوڑہ،یاقوت پورہ،اور مانو ماڈل اسکول ، فاطمہ نگر، وٹے پلی،میں بھی مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے ۔
مشرادھا تو نگم لمٹیڈ کے ڈیویڈنٹ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہر کی مشرادھا تونگم لمٹیڈ ( مدھانی ) ایک منی رتنا زمرہ اول ڈیفنس انٹرپرائز ہے ۔ اس نے سال 2014-15 کے لیے 37.47 کروڑ روپئے کے ڈیویڈنٹ کا اعلان کیا جو 187.34 کروڑ پیڈاپ شیر کیپٹل پر 20 فیصد کی شرح ہے ۔ ڈی کے لکھی ، چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ، مدھانی نے ڈائرکٹرس کے ہمراہ آج منوہر پاریکر ، وزیر دفاع کو 33.47 روپئے کا ڈیویڈنٹ چیک حوالے کیا ۔ قبل ازیں چار کروڑ روپئے کا انٹرم ڈیویڈنٹ محسوب ہونے کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ۔۔