لڑکیوں کیخلاف امتیازی سلوک کو ختم کردیا جائے : وزیراعظم

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کے خلاف امتیازی سلوک کو ختم کردیا جائے اور انھیں ہر شعبہ میں یکساں مواقع دینے کو یقینی بنایا جائے۔ نیشنل گرل چائیلڈ ڈے کے موقع پر میں لڑکیوں کی غیرمعمولی اہمیت اور افادیت کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ قومی تعمیر میں ان کا رول اہم ہے۔ اُنھوں نے اپنے ٹوئٹر پیام میں لکھا ہے کہ ہم کو یہ عہد کرنا ہے کہ ہم لڑکیوں کے خلاف امتیازی سلوک کو ختم کردیں گے اور اپنی بیٹیوں کو یکساں مواقع دیں گے تاکہ وہ اپنی زندگی میں ترقی کرسکیں۔ صرف دو دن قبل ہی وزیراعظم نے ’’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ اسکیم کا آغاز کیا تھا۔