سنگاپور 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور میں لٹل انڈیا کے علاقہ میں گزشتہ ڈسمبر میں فسادات بھڑکانے کے الزام میں ایک 42سالہ ہندوستانی کو 25 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی اس طرح وہ چھٹا ہندوستانی بن گیا جسے گزشتہ 40 سال میں سڑکوں پر بدترین تشدد کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
سامی ایپن سلا ترائی کو 15 ڈسمبر 2013 ء کو ایرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ سنگاپور سے روانہ ہونے والا تھا۔ اسے مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہاکہ عینی شاہدین سوامی کی اشتعال انگیزیوں کے گواہ ہیں جن کی وجہ سے ہجوم پرتشدد فسادیوں میں تبدیل ہوگیا۔ اِس کے بعد وہ فرار ہوگیا اور 15 ڈسمبر کو بذریعہ طیارہ ملک سے فرارہونے کی کوشش کے دوران ایرپورٹ سے اُسے گرفتار کرلیا گیا۔