لوک سبھا کیلئے 34پرچہ نامزدگیاں داخل

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست میں پہلے مرحلہ کے تحت علاقہ تلنگانہ میں 17 لوک سبھا حلقہ جات کیلئے آج تقریباً 34 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے ۔ حلقہ پارلیمان پداپلی سے تین امیدوار حلقہ لوک سبھا کریم نگر تین امیدوار حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے تین جن میں مسٹر محمود محی الدین وائی ایس آر سی پی شامل ہیں ۔ حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے چھ امیدواروں نے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کی ۔ حلقہ لوک سبھا میدک سے دو ، حلقہ لوک سبھا ملکاجگری سے تین امیدوار بشمول ڈاکٹر این جئے پرکاش نارائن لوک ستہ پارٹی حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے تین امیدوار بشمول محترمہ ا یم چھایا رتن عام آدمی پارٹی ، حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ سے چار امیدوار بشمول سید حشمت اللہ قادری انڈین یونین مسلم لیگ ، حلقہ لوک سبھا محبوب نگر دو امیدوار بشمول عبدالرب جامی اور محمد سلیم آزاد ، حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ چار امیدوار بشمول این نرسمہا ریڈی سی پی ایم حلقہ لوک سبھا بھونگیر سے تین امیدوار بشمول سی ایچ سیتاراملو سی پی ایم حلقہ لوک سبھا محبوب آباد سے دو امیدوار بشمول ٹی وینکٹ راؤ وائی ایس آر سی پی حلقہ لوک سبھا کھمم سے چار امیدواروں نے آج اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جبکہ حلقہ لوک سبھا عادل آباد اور حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے آج کسی امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حلقہ لوک سبھا ناگرکرنول سے آج تک بھی کسی امیدوار نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ۔