نئی دہلی۔ 4اگست (سیاست ڈاٹ کام)امکان ہیکہ حکومت دستوری ترمیمی بل آئندہ ہفتہ کے اوائل میں لوک سبھا میں پیش کرے گی۔ مرکزی وزیر فینانس ٹیکس کے اقدام پر آئندہ سال یکم ؍ اپریل سے عمل آوری کرنا چاہتے ہیں۔ راجیہ سبھا نے کل ہی جی ایس ٹی بل کی منظوری دی ہے۔ سرکاری طور پر جی ایس ٹی بل میں 6 ترمیمات کی گئی ہیں۔ حکومت نے ایوان بالا میں غالب اکثریت سے اس کی منظوری حاصل کرلی۔