لاس اینجلس ۔ 31 ڈسمبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ایکٹریس ایوالنگویا کو تعطیلات کے دوران ایک بندر نے ہاتھ پر کاٹ لیا جس سے اُن کے ہاتھ پر ورم آگیا ہے۔ 2014ء کے اختتام اور نئے سال کا خیرمقدم کرنے کے جشن میں وہ گزشتہ دو دنوں سے شرکت کررہی ہیں جو اسوقت کولمبیا میں ہیں۔ 39 سالہ لنگوریا نے انسٹاگرام پر اپنا ایک فوٹو بھی اپ لوڈ کاے ہے جہاں وہ ساحل سمندر پر برہنہ پا ٹھہری ہوئی ہیں اور حیرت سے اُن کا منہ کھلا ہوا ہے کیونکہ اُن کے ہاتھ پر ایک بندرکو کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ۔