لندن کی مسجد پر حملہ کی پہلی برسی ، میئر کا خراج عقیدت

لانڈریس ۔20 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے منگل کو شمالی لندن کی مسجد پر حملہ کی پہلی برسی پر وزیراعظم تھریسا مے نے عہد کیا کہ شدت پسندی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکتے ہوئے قوم کو منقسم نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر سوگواروں نے شہیدوں کی یاد میں بطور احترام ایک منٹ کی خاموشی منائی ۔ شہید ، 6 بچوں کے والد مکرم علی ہیں جن پر دارن اوسبرن نے ایک کرایہ کی وین کو پرہجوم فٹ پاتھ پر تیزرفتاری سے چڑھادیا تھا جو فنسبری پارک مسجد سے نزدیک تھا ۔ حملہ آور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو شہید کرنے کا خواہشمند تھا ۔ یہ اندوہناک حادثہ گزشتہ سال 19 جون کو پیش آیا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ اس تقریب میں ہوم سکریٹری ساجد جاوید ، لندن میئر صادق خان اور اپوزیشن لیبر قائد جیریمی کاربین نے ’’آئی لنگٹن ٹاون ہال ‘‘ کے قریب مع امامِ مسجد محمد محمود شرکت کی ۔

بے گھر کئے جانے کے واقعات میں شام سرفہرست : اقوام متحدہ
جنیوا ۔20 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں 68.5 ملین افراد جنگ ، ظلم و زیادتی و دیگر وجوہات سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ ایسے واقعات میانمار اور شام میں سب سے زیادہ ہے ۔ اقوام متحدہ نے آج یہ بات بتائی ۔ 2017 ء کے اواخر میں ایسے واقعات 3 ملین سے زیادہ تک پہنچ گئے اور 42.7 فیصد سے آگے بڑھکر 50 فیصد تک ہوگئے جبکہ یہ ڈاٹا صرف دس برسوں پر محیط ہے ۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے اعداد و شمار ایجنسی نے دی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا گزشتہ سال 16.2 ملین افراد بے گھر ہوئے بشمول جنھیں زبرستی بے گھر بھی کیا گیا ۔ مجموعی طورپر 44,500 افراد کو روزآنہ زبردستی گھر سے بے گھر کیا جاتا ہے ۔ یاد دوسرطریقہ پر یوں کہا جاسکتا ہے کہ ہر دو سکینڈ میں ایک فرد بے گھر کیا جاتا ہے۔ جبکہ کولمبیا ، شام ، جمہوریہ کانگو سے سب سے زیادہ بے گھر کے گئے افراد کااخراج عمل میں لایا گیا ۔ علاوہ ازیں 25.4 ملین افراد جن میں زائد از نصف تعداد بچوں کی ہے صرف گزشتہ سال بطور پناہ گزین درج کئے گئے ۔