حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاستن یوز) گیارہ سال قدیم لمبنی پارک اور گوکل چاٹ جڑواں بم دھماکے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ 27 اگسٹ کو سنانے کا اعلان کیا۔ چیرلہ پلی جیل میں خصوصی عدالت قائم کی گئی ہے اور اس کیس کی سماعت تیسرے ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج کے اجلاس پر مکمل ہوئی۔ واضح رہے کہ 25 اگسٹ 2007 ء میں لمبنی پارک اور گوکل چاٹ میں طاقتور بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 42 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اُس وقت کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ آکٹوپس نے انڈین مجاہدین کے 4 مبینہ عنیق شفیق سید، اکبر اسماعیل چودھری، انصار بادشاہ شیخ اور محمد صادق کو گرفتار کیا تھا اور اُن کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ عدالت چرلہ پلی جیل کے احاطہ میں فیصلہ سنائیگی جہاں ملزمین کو ہائی سکیورٹی بیارک میں رکھا گیا ہے۔