حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یونین منسٹری آف یوتھ آفیسرز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ہندوستانی بحریہ کے لیفٹننٹ کمانڈر ایشوریہ بوڈاپتی کو مشہورئین سنگھ نارگے اڈوانچر ایوارڈ 2017 کے لیے نامزد کیے جانے پر کارگذار وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ سے ریاست کا نام روشن ہوا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ اس طرح کے مزید ایوارڈز حاصل کر کے ریاست کا نام اونچا کریں گی ۔۔
ویمنس انٹرپرینرس کی دو روزہ
بین الاقوامی نمائش
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سارک ممالک کی تنظیم ایف آئی سی سی آئی لیڈیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دو روزہ ویمنس انٹرپرینورس اگزیبیشن کا آج دہلی میں آغاز ہوا ۔ نیشنل صدر FLO مسز پنکی ریڈی نے اس نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشین ممالک افغانستان ، پاکستان ، نیپال ، بھوٹان ، سری لنکا اور ہندوستان کی خاتون تاجر اس میں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ہندوستان خاتون تاجروں کو اپنی صلاحیت اور تجارتی قابلیت کے اظہار کا ایک بہترین موقع ہے ۔۔