لفظ لفظ موتی

٭ دوسروں کو عزت سے دیکھوگے تو خود ان کی نظر میں معزز بن جاؤ گے۔
٭ پُرخلوص دعاؤں جیسا کوئی اور تحفہ نہیں۔
٭ تجربہ ہی نئی تعمیر کی بنیاد ہوتا ہے۔
٭ شہرت قربانی سے ملتی ہے، دھوکے سے نہیں۔
٭ نیکی اور بدی میں فرق کرنا، انسان کی سب سے بڑی آزمائش ہے۔
٭ آزادی کی تکلیف‘ غلامی کے آرام سے بہتر ہے۔
٭ دوستی کنول کا وہ پھول ہے، جو خلوص کی جھیل میں کِھلتا ہے۔
٭ سونے کو آگ پرکھتی ہے، اور انسان کو مصائب۔
٭ کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اسے اپنے عزم و حوصلے اور لگن سے حاصل کرتا ہے۔
٭ دعاء سے دوری، انسان کو دوا کے قریب لے آتی ہے۔
٭ خاموشی‘ دانا کا زیور اور احمق کا بھرم ہے۔
٭ روشنی کی اُمید رکھو مگر اُمیدوں پر زندگی مت گزارو۔
٭آرزو نصف زندگی ہے اور بے حسی نصف موت۔
٭ علم سے بڑا کوئی خزانہ نہیں، بری عادت سے زیادہ کوئی دشمن نہیں اور شرم سے بہتر کوئی لباس نہیں۔