لفظی جنگ۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سفاک قاتل ہیں۔ ترک وزیر خارجہ

انقرہ۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سفاک قاتل قرارے دیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو مقبوضہ فلسطین پر جاری ظلم وبربریت پر جدید دور کاسفاک قاتل قراردے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹوئٹر پر ترک اور اسرائیل کے درمیان لفظی گولہ باری کا آغاز ترک صدر کے ایک بیان پر اسرائیلی وزیراعظم کی ٹوئٹ سے ہوا۔ نتن یاہو نے قبرص میں کردوں کے خلاف آپریشن کو نسل کشی قراردیتے ہوئے اردغان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی ٹوئٹ کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم کردوں کی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش میں اپنے اندرونی مسائل سے جان چھڑا پائیں گے ۔

ترک صدر کے ترجمان نے مزیدلکھا کہ نتن یاہو کو ترک صدر کے سچ بولنے پر اعتراض کرنے کے بجائے فلسطین پر اپنے قبضے اور فلسطینی شہریوں پر بہیمانہ تشدد او رنسل کشی کے عمل کو ختم کرنا چاہئے۔