لفتھانسا کیبن عملہ کی ہڑتال سے لاکھوں مسافر متاثر

فرینکفرٹ ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی ایرلائنس لفتھانسا نے آج 290 پروازیں منسوخ کردیں جس کی وجہ سے تقریباً 37500 مسافرین پرواز نہیں کرسکے کیونکہ کیبن کے ارکان عملہ نے ایک گھنٹہ طویل ہڑتال شروع کردی ہے اور اچانک اپنی ڈیوٹیوں سے باہر چلے گئے ہیں۔ یہ ان کی بچت کی رقموں کے سلسلہ میں طویل احتجاجی مہم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد کم لاگتی حریفوں کو مجبور کرنا ہے۔