٭ ایک تیراک فخریہ لہجے میں اپنے دوست سے بولا ۔ میں پانی میں آدھے گھنٹے تک رہ سکتا ہوں کیا تم ایسا کرسکتے ہو ؟ دوسرا دوست بولا میں قیامت تک پانی کے اندر رہ سکتا ہوں ،پہلا حیرت سے بولا وہ کیسے ؟دوسرے نے جواب دیا اس لئے کہ مجھے تیرنا ہی نہیں آتا ۔
٭ایک دیہاتی ٹرین میں سفر کر رہا تھا ایک نوجوان آیا اور دیہاتی سے بولا میرے لئے جگہ رکھ لینا میں ٹکٹ لے کر آتا ہوں ۔ دیہاتی نے جواب دیا آجاؤ ! جگہ خالی ہے ۔ نوجوان نے کہا میرے ساتھ فیملی بھی ہے ‘‘۔ دیہاتی بولا : اچھا تو پہلے اسے کھڑکی سے پکڑا دو ‘‘۔
٭بارش سے بچنے کیلئے دو بچے ہال میں گھس گئے وہاں ماڈرن آرٹ کی نمائش ہو رہی تھی ۔ جیسے ہی ایک بچے کی نظر تصویر پر پڑی تو وہ دوسرے سے بولا چلو یہاں سے بھاگ چلیں ، کہیں یہ لوگ تصویریں خراب ہونے کا الزام ہم پر نہ لگادیں ۔