لطائف

صبح
ایک صاحب کو صبح اٹھتے ہی چائے پینے کی عادت تھیں بیگم صبح چائے کی پیالی ہاتھ میں لیے اسے اٹھاتی تو وہ آنکھیں کھول کر مسکراتے ہوئے بڑے پیار سے اس کے ہاتھ سے چائے کی پیالی لیتا۔ ایک دن بیگم نے حسب معمول اسے جگایا تو اس نے آنکھیں کھولتے ہی ہاتھ مار کر چائے کی پیالی گرا دی اور چائے بیگم کے کپڑوں پر گر گئی۔ بیگم بڑی حیران ہوئی اس نے معصومیت سے وجہ دریافت کی۔ شوہر غصے کے عالم میں گرجتا ہوا بولا۔ ’’میں بڑی خوشی سے انعامی بانڈ کا چیک وصول کر رہا تھا کہ تم نے میرے ہاتھ میں چائے کی پیالی تھما دی‘ تم بھی عجیب عورت ہو۔‘‘
ہوٹل
ایک صاحب دفتر سے تھکے ماندے گھر واپس آئے انہیں سخت بھوک لگ رہی تھی۔ بیوی نے بتایا کہ بس تھوڑی دیر میں کھانا تیار ہو جائے گا۔ اسی انتظار میں کافی دیر گذر گئی مگر کھانا نہ سامنے آیا تو صاحب غصے میں تنک کر بولے۔ ’’بیگم! اس سے بہتر ہے کھانا کسی ہوٹل میں ہی جا کر کھا لوں۔‘‘ بیوی کی تیز آواز آئی۔ ’’بس پانچ منٹ۔‘‘ شوہر نے جل کر کہا۔ ’’کیا پانچ منٹ میں کھانا تیار ہو کر میرے سامنے آ جائے کیا؟‘‘ ’’نہیں نہیں! پانچ منٹ میں ہوٹل کیلئے تیار ہو جاو?ں گی۔‘‘ بیوی کی آواز سنائی دی۔
کاہل شخص
ایک کاہل شخص کے مکان میں آگ لگ گئی آس پاس کے لوگ بجھانے کے لیے دوڑے ‘ لیکن وہ مزے سے بیٹھا رہا اس سے ایک شخص نے پوچھا:’’تعجب ہے تمھارے گھر میں آگ لگ گئی ہے اور تم اطمینان سے بیٹھے ہو‘‘۔ کاہل آدمی نے جواب دیا:’’میں اطمینان سے کہاں بیٹھا ہوں بلکہ میں تو بارش کے لیے دْعا کر رہا ہوں‘‘۔
باپ
باپ نے خط پڑھ کر جواب میں لکھا۔ ’’مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ تم نے اس سال کے جملہ اخراجات کو گذشتہ سال میں ہی ایڈسٹ کر لیا ہے لہٰذا تم اگلے سال تک مجھے پریشان کرنے کی زحمت نہ کرنا۔‘‘