لشکر کا عسکریت پسند اننت ناگ میں ہلاک

سرینگر 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کا ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جبکہ ایک پولیس ملازم کو زخم آئے۔ پولیس نے آج بتایا کہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتہا پسندوں نے ایک پولیس پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے ترجمان نے کہاکہ عسکریت پسندوں نے جنوبی کشمیر کے اِس ضلع میں جمعہ کی رات اچابل علاقہ میں پولیس پکٹ پر حملہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس حملے کو پکٹ پر موجود جوانوں نے کامیابی سے ناکام بنایا۔ جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ عسکریت پسند کا ہتھیار بھی مقام واقعہ سے ضبط کرلیا گیا۔