واشنگٹن ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج لشکرطیبہ لیڈر اور ایک مالیاتی ادارہ کے خلاف تحدیدات عائد کی ہیں جو ہندوستان میں سلسلہ وار حملوں بشمول 2008ء ممبئی حملوں میں ملوث تھے۔ امریکی ڈپارٹمنٹ آف ٹریژری نے لشکرطیبہ کی قیادت اور مالی نیٹ ورک کو نشانہ بناتے ہوئے محمد اقبال کے علاوہ اسماء منی ایکسچینجر پر تحدیدات عائد کردی ہے۔ ان دونوں پر لشکرطیبہ کی مدد اور ان کی سرگرمیوں کیلئے مالی، مادی و تکنیکی تعاون فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اقبال لشکرطیبہ سے ملحق این جی او فلاح انسانیت فاونڈیشن گورننگ بورڈ کارکن ہے۔ اسماء منی ایکسچینجر پر بھی اسی کا کنٹرول ہے۔