لشکرطیبہ کا ماہر بم ساز عبدالکریم تنڈا عدالت سے بری

نئی دہلی۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لشکرطیبہ کا اعلیٰ سطحی بم ساز عبدالکریم تنڈا جو ان 20 دہشت گردوں میں سے ایک ہے جنہیں ہندوستان میں پاکستان سے 26 نومبر کے ممبئی حملہ کے سلسلہ میں طلب کیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت میں بری کردیا گیا۔ اس کے خلاف 1994ء میں سخت گیر انسداد دہشت گردی و خلل اندازی سرگرمیاں قانون (ٹاڈا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج مینا بنسل کرشنا نے 73 سالہ تنڈا کومبینہ جرائم سے بری کردیا۔ تاہم تنڈا ہنوز قید میں رہے گا کیونکہ اس سکے خلاف کئی مقدمات زیردوران ہیں۔ دہلی پولیس کے خصوصی شعبہ میں اس مقدمہ میں دیگر 5 ملزمین کے ساتھ انہیں 17 جنوری 1994ء کو گرفتاری کیا گیا تھا ، فرد جرم عائد کیا تھا۔ ان کے قبضہ سے 150 کیلو گرام دھماکو مادے اور 6 خنجر ضبط کئے گئے تھے۔ مقدمہ کی سماعت کرنے والی عدالت نے ڈسمبر 19999ء کے اپنے فیصلہ میں اپنی پانچوں ملزم کو مجرم قرار دیا تھا۔ پولیسنے تنڈوا کے خلاف ضمنی فرد جرم داخل کریا تھا اور اسے مفرور ملزم قرار دینے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ ہندوستان میں دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔