نیویارک ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے اپیل کی ہیکہ دہشت گرد گروپس لشکرطیبہ اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یاد رہیکہ دونوں قائدین کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مختصر ملاقات ہوئی تھی اور اس وقت کیری نے نواز شریف کے اس عزم کی ستائش کی جہاں نواز شریف نے کہا تھا کہ دہشت گرد گروپس میں کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جائے گا۔ تاہم کیری نے یہ بھی کہا کہ لشکرطیبہ اور حقانی نیٹ ورک کی جانب زائد توجہ دی جائے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کیری نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری نے نہ صرف افغانستان میں مصالحتی بات چیت کیلئے امریکہ کے رول کوسراہا بلکہ اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ خطہ میں علاقائی اور معاشی استحکام کیلئے بات چیت ایک انتہائی ضروری عمل ہے۔ ممنوعہ تنظیم لشکرطیبہ دہشت گرد گروپ 2008ء کے ممبئی حملوں میں ملوث ہے جس میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔