نئی دہلی۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند میں آج سردی کی لہر دوبارہ واپس آگئی جبکہ گزشتہ ایک ہفتہ نسبتاً گرم موسم تھا۔ جموں و کشمیر سے لداخ کے علاقہ میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے جو طلایہ گردی میں مصروف تھے جبکہ ایک زبردست برف کا تودہ ان پر گر پڑا۔ اس حادثہ کے فوری بعد بچاؤ کارروائی شروع کردی گئی، لیکن چاروں فوجیوں کی زندگی بچائی نہ جاسکی۔