اقوام متحدہ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا جس میں اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ لبنان کو 850 امریکی ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرے ۔ جولائی 2006 میں حزب اﷲ کے خلاف لڑائی کے دوران تیل کا ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں پر اسرائیلی ایرفورس کے ایک حملے میں تیل کے اخراج سے ہونے والے نقصانات کی پابجائی کی جاسکے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس قرارداد کو 6 کے مقابلے 170 ووٹوں سے منظور کرلیا ۔ تین ممالک نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا ۔ امریکہ ، اسرائیل ، کنیڈا ، آسٹریلیا ، مائیکرونیشیاء اور جزائر مارشلس نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔