لاہور امام بارگاہ حملہ ، دو گرفتار

لاہور ۔ 28 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) صوبہ سندھ کی شکارپور پولیس نے امام بارگاہ میں خودکش بم حملے کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ممنوعہ شدت پسند گروہ لشکرِ جھنگوی اور جیشِ اسلام نامی گروہ سے ہے۔ایس ایس پی شکارپور ثاقب اسماعیل میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شکارپور کے قریب واقع ایک گاؤں سے یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت غلام رسول اور خلیل بروہی کے نام سے کی گئی ہے۔