لاگت قیمت کا ڈیڑھ گنا ،ایم ایس پی کا اعلان جلد:رادھا موہن

نئی دہلی، 23مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج کہا کہ خریف فصلوں کے آنے سے پہلے ہی کسانوں کے لئے فصلوں کی لاگت کا ڈیڑھ گنا کم از کم سہارا قیمت مقرر کردی جائے گی۔مسٹر سنگھ نے فکی کی طر ف سے منعقد مکئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ فصلوں پر زرعی لاگت کا ڈیڑھ گنا قیمت دیا جارہا ہے لیکن کچھ فصلوں کو یہ قیمت نہیں مل رہی ہے ۔ خریف فصل کے پہلے ہی تمام فصلوں کااضافی سہار ا قیمت اعلان کردیا جائے گا۔ ا س سلسلے میں نیتی آیوگ سے بات چیت کی گئی ہے اور ریاستوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔