لاپتہ ملائیشیائی طیارے کی تلاش کا کام پھر شروع

کوالالمپور ،4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام 4 ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔ ملائیشیا کا بوئنگ طیارہ ایم ایچ 370 8مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس میں 239 مسافر سوار تھے۔ 4ماہ پہلے طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا جس کا مقصد بحر ہند کی تہہ میں تلاش کے علاقے کو سمجھنا اور اس کے نقشے تیار کرنا تھا۔ یہ کام مکمل ہونے کے بعد تلاش کا کام بحال کردیا گیا ہے جس میں تین بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ پہلا جہاز گو فینکس اتوار کو سرچ زون پہنچے گا۔ سرچ زون آسٹریلیا کے مغرب میں 1100میل دور بحرہند میں 23 ہزار مربع میل رقبے پر محیط ہے۔