بیجنگ۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) چین دیسی ساختہ گہرے سمندوں میں سفر کرنے والی ارکان عملہ کے ساتھ آبدوز کشتی تعینات کرنے پر غورکررہا ہے تاکہ لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کے ملبہ کا پتہ لگایا جاسکے ۔جبکہ تحقیقات کرنے والوں نے بحر ہند کے ایک دورافتادہ علاقہ کو ملبہ کی دستیابی کے لحاظ سے یقینی قرار دیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 50کلومیٹر کے دائرے میں پانی کی گہرائی میں تلاش ٹیمیں 4500میٹر کے علاقہ میں طیارہ کا ملبہ دستیاب ہونا یقینی سمجھتی ہے ۔ فی الحال امریکی بحریہ کا ایک جنگی جہاز اور بغیر ارکان عملہ کے ایک آبدوز کشتی اور زیر آب ایک آبی گاڑی پرتھ کے ساحل کے قریب تلاش کیلئے تعینات کی گئی ہے ۔ آسٹریلیا لاپتہ ہونے والے طیارے کے بلاک باکس تلاش کررہا ہے ۔