لال شہباز قلندر ؒ کے عرس کے دوران گرمی کی لہر سے 17 زائرین فوت

کراچی۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم مزید 7زائرین آج لال شہباز قلندر ؒ کے عرس کے موقع پر جھلسا دینے والی گرمی کی لہر سے فوت ہوگئے ۔ شہرہ آفاق چودھویں صدی عیسوی کے صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندرؒ کی درگاہ شریف کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی ۔ ایدھی ویلفیر ٹرسٹ کے ایک سینئر عہدیدار رضاکاظم نے اطلاع دی کہ آج گرمی کی لہر سے مزید 17 زائرین جاں بحق ہوگئے ۔ ہزاروں زائرین سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ شریف میں گرم موسم کی پرواہ کئے بغیر جمع ہوتے ہیں ۔ تاحال دم گھٹنے سے بھی کئی افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ کل دم گھٹنے اور لو لگنے اور پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے چند زائرین فوت ہوگئے تھے ۔ اس چھوٹے سے قصبے میں عرس کی تقاریب میں تقریباً پانچ لاکھ زائرین ہر سال شرکت کرتے ہیں جو پاکستان کے گوشہ گوشہ سے یہاں پہنچتے ہیں ۔ عرس تقاریب شہرہ آفاق صوفی سید محمد عثمان جو لال شہباز قلندرؒ کے نام سے شہرت رکھتے ہیں منائی جاتی ہیں ۔ 763واں عرس آج صبح شروع ہوا اور پیر تک جاری رہے گا ۔