لالہ پیٹ سکندرآباد میں سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

اتوار کو نفیس گارڈن فنکشن ہال میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد۔/29اگسٹ، (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے تعاون سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے برسر موقعہ رشتے طئے کرنے کے سلسلہ میں 64واں دو بہ دو ملاقات پروگرام نفیس گارڈن فنکشن ہال لالہ پیٹ فلائی اوور برج سکندرآباد میں اتوار 4ستمبر 10بجے دن تا 4بجے شام مقرر ہے۔ اس دو بہ دو پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے۔ دوبہ دو پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایم پروگرام کے تاثرات کو بیان کرتے ہوئے والدین کا خیرمقدم کریں گے۔ اس پروگرام میں بھی حسب سابق پروگراموں کی طرح کاؤنٹرس رہیں گے جس میں انٹر میڈیٹ، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، ایم بی بی ایس، انجیئنرنگ، ایم بی اے، ایم سی اے ، عالم، حافظ و فاضل اور عقد ثانی کے لئے سینکڑوں رشتے دستیاب رہیں گے۔ والدین اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شرکت کو لازمی کرلیں اور اپنے ساتھ تین عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور رکھیں۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ علاقہ مولا علی میں اس سے قبل دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کئے گئے جس میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے رشتوں کے لئے باہمی مشاورت کی۔ مزید تفصیلات جناب ایم اے قدیر نائب صدر فوم ، فون نمبر9394801526 پر ربط کریں۔