حیدرآباد۔ یکم اپریل ( این ایس ایس ) برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن اسمبلی محبوب نگر سرینواس گوڑ نے لاری اونرس اسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ان کے مسائل کو حل کرے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرینواس گوڑ نے کہا کہ لاری اونرس کی ہڑتال منصفانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ انہوں نے سابقہ حکومت کے ساتھ واحد پرمٹ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن سابقہ حکومت اس مسئلہ کی یکسوئی میں ناکام رہی تھی ۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ جب تک مسائل کی یکسوئی نہیں ہوجاتی لاری اونرس کی ہڑتال جاری رہے گی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے بھی کہا کہ وہ لاری اونرس کی ہڑتال پر توجہ کرے اور اس ہڑتال کو ان کے مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے ختم کروانے اقدامات کرے ۔