وارناسی (یوپی) 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لارڈ ہنومان دلت تھے یا نہیں اِس بحث نے آج ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ شیوپال یادو کے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) نے مطالبہ کیاکہ ہندو دیوتا کی ذات کا سرٹیفکٹ ضلع انتظامیہ کو جاری کرنا چاہئے۔ آر ایس پی ایل نے شیوپال یادو کے بھتیجے اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے درمیان ترک تعلق کے بعد آر ایس پی ایل کی بنیاد رکھی گئی تھی اور دھمکی دی گئی تھی کہ صدر ایس پی اکھلیش یادو کے خلاف ضلع انتظامیہ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور ضلع انتظامیہ لارڈ ہنومان کی ذات کا سرٹیفکٹ جاری کرنے سے انکار کرے۔ پارٹی نے انتظامیہ کو ایک پروفارما بھی داخل کیا ہے جس پر ہنومان کی تصویر چسپاں کی گئی ہے اور اُن کے باپ اور ماں کے ناموں کی جگہ مہاراج کیشری اور انجنا دیوی تحریر کیا گیا ہے۔ شہرہ آفاق سنکٹ موچن مندر کو لارڈ ہنومان کی قیامگاہ قرار دیا گیا ہے اور ذات پات کے خانے میں اُنھیں دلت لکھا گیا ہے۔ اُن کی عمر ’’امر‘‘(لافانی) ایک آر ایل ایس پی کارکن مشرا نے اُن کی ذات کا سرٹیفکٹ جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔