لکھنؤ ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے برائے بہرائچ نے آج کہا کہ لارڈ ہنومان ایک دلت اور منووادی لوگوں کے غلام تھے۔ وہ اس قطار میں شامل تھے جنہوں نے چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف بغاوت کی ہے۔ قبل ازیں چیف منسٹر نے اپنے ایک بیان میں لارڈ ہنومان کو دلت قرار دیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دلت اور پسماندہ طبقات کو بندر کہا جارہا ہے۔ انہیں راکھشیس کہا جارہا ہے۔ کیا لارڈ ہنومان بھی دلت تھے اور منو وادی لوگوں کے غلام تھے۔ اگر وہ دلت تھے اور ہنومان بھی تھے تو انہوں نے یہ سب لارڈ رام کیلئے کیا تھا۔ یہاں تک کہ ان کی دم کالی پڑ گئی تھی اور انہیں بندر کہا جارہا ہے ۔ اس وقت وہ دلت ہونے کو توہین انگیز نہیں سمجھتے تھے۔ کیا دلت انسان نہیں ہے۔ وہ ٹیلیفون پر سی پی آئی کو انٹرویو دے رہی تھیں۔