سری نگر۔ 27؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ قیمتوں میں اضافہ، غزہ پٹی پر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اظہار یکجہتی کے مظاہروں سے وادیٔ کشمیر میں عید کی خریداری متاثر نہیں ہوئی۔ عوام عیدالفطر کے لئے سال بھر سے بچت کرتے رہے ہیں۔ ایک بیکری کے مالک انجم نے کہا کہ گزشتہ عیدین کے موقع پر جتنا کاروبار ہوا کرتا تھا، اس بار نہیں ہوا۔ کشمیر کے مسلمان منگل یا چہارشنبہ کے دن رویت ہلال کی بنیاد پر عیدالفطر منائیں گے۔ دیگر اہم دکانداروں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود عید کی خریداری میں کوئی فرق نہیں پیدا ہوا ہے۔