حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ ( سیاست نیوز) روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام ایک اجلاس بعنوان ’ قومی یکجہتی اور ملک کے تئیں ہماری ذمہ داری ‘ کل چہارشنبہ 2 اگسٹ کو شام 7 تا 9.30 بجے شب بمقام تلگو یونیورسٹی آڈیٹوریم روبرو حج ہاوز متصل باغ عامہ حیدرآباد منعقد ہوگا ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صدارت کرینگے جبکہ مہمان خصوصی معروف صنعتکار و ناگپور کے قرآنی اسکالر مسٹر اے ماجد پاریکھ ہونگے ۔ وہ ملک کے تئیں ہماری ذمہ داری پر قرآن کے حوالے سے خطاب کرینگے ۔ تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ‘ وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی ‘ سینئر قانون داں مسٹر پرتاپ ریڈی ایڈوکیٹ اور سینئر سماجی کارکن سردار نانک سنگھ نشتر مہمان اعزازی ہونگے ۔