قومی پارٹیوں کو 50 فیصد مالیہ گزشتہ مالی سال حاصل

نئی دہلی۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی سیاسی پارٹیوں نے مالی سال 2017-18 کے درمیان نامعلوم ذرائع سے بشمول عطیہ جات 50 فیصد سے زیادہ مالیہ حاصل ہوا۔ اے ڈی آر نے آج اپنے تجزیہ کے انکشافات کا رسم اجراء انجام دیا جس کے مطابق چھ قومی پارٹیوں نے انکم ٹیکس کے حسابات اور عطیہ جات کے بیانات الیکشن کمیشن میں داخل کردیئے ہیں۔ جن کے بموجب بی جے پی، کانگریس، سی پی آئی، بی ایس پی، ٹی ایم سی اور سی پی کو 2017-18ء کے دوران 1293.05 کروڑ روپئے حاصل ہوئے۔ صرف بی جے پی کو ہی 553.38 کروڑ روپئے حاصل ہوئے۔