قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کی آر ایس ایس سرسنچالک موہن بھاگوت سے ناگپور میں ملاقات

ناگپور۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈکوارٹرس کا دورہ کیا اور سرسنچالک سنگھ موہن بھاگوت سے اور دیگر سینئر کارکنوں سے ملاقات کی۔ وہ دن میں 12 بجکر 20 منٹ پر آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹرس پہنچے تھے اور 4 بجکر 40 منٹ تک ملاقات میں مصروف رہے۔ بھاگوت کے علاوہ آر ایس ایس کے جنرل سیکریٹری بھیاجی جوشی سے ملاقات کی۔ قبل ازیں دن میں مرکزی وزیر و سینئر بی جے پی قائد اوما بھارتی بھی سنگھ کے ہیڈکوارٹرس کا دورہ کرچکی تھی۔