حیدرآباد۔/29مارچ ، ( سیاست نیوز ) قومی سطح پر آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی آئی ایم، کیندریہ ودیالیہ و دیگر قومی تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے IIT-JEE انٹرنس ٹسٹ 2اپریل کو منعقد ہوگا۔ قومی سطح کے اس انٹرنس ٹسٹ میں تلنگانہ سے تقریباً ایک لاکھ اور آندھرا پردیش سے 80ہزار امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہال ٹکٹ JEE-MAIN-2017 سرکاری ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔ 8اور 9 اپریل کو آن لائن امتحان منعقد کیا جائے گا اور 27اپریل کو نتائج کا اعلان متوقع ہے۔
تحریری امتحان کیلئے تلنگانہ میں حیدرآباد، ورنگل اور کھمم میں 3 مراکز کے علاوہ آندھرا پردیش میں گنٹور، تروپتی، وجئے واڑہ اور وشاکھاپٹنم 4 مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔