قومی ترانے کی توہین گورنر کرناٹک کی لغزش

بنگلورو ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گورنر کرناٹک وجوبھائی والا سے آج لغزش ہوگئی اور وہ اس وقت پوڈیم سے اترکر جانے لگے جبکہ راج بھون میں منعقدہ سرکاری تقریب میں قومی ترانہ پڑھا جارہا تھا ۔ گورنر نے جسٹس رگھویندر سنگھ چوہان کو جج کرناٹک ہائیکورٹ کا حلف دلایا اور اس کے بعد پروٹوکول کے مطابق قومی ترانہ پڑھا جارہا تھا لیکن وہ شہ نشین سے نیچے اترکر جانے لگے ۔ اس حرکت پر تمام شرکاء حیرت زدہ تھے ۔ کافی دور جانے کے بعد گورنر کے ساتھیوں نے انہیں آگاہ کیا جس پر وہ فوری شہ نشین پر واپس آئے ۔