قومی ترانہ سے لفظ ’سندھ ‘ حذف کردینے شیوسینا کا مطالبہ

نئی دہلی۔ یکم مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوس ینا رکن ارویند ساونت نے آج یہ مطالبہ کیا ہے کہ قومی ترانہ سے لفظ ’ سندھ ‘ نکال دیا جائے اور اس کی جگہ کوئی دوسرا مناسب لفظ شامل کیا جائے اور کہا کہ ہمارے ملک میں اس نام کی کوئی ریاست نہیں ہے۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ پارلیمنٹ میں قومی ترانہ کی منظوری دی تھی لہذا یہ لفظ بھی حذف کرنے کیلئے اسے ہی پہل کرنی چاہیئے ۔ مسٹر ساونت نے کہ لفظ سندھ کی جگہ کوئی دوسرا مناسب لفظ شامل کیا جائے۔ واضح رہے کہ قومی ترانہ’’ جن گن من ‘‘ نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور نے 1911 میں قلمبند کیا تھا جس کی منظوری قانون ساز اسمبلی نے 1950 میں دی تھی۔