قومی تحفظ صحت اسکیم کے تحت 10,000 ملازمتوں کی فراہمی متوقع

نئی دہلی ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے پرعزم آیوشمان بھارت قومی تحفظ صحت مشن پر عمل آوری کے ساتھ کم سے کم 10,000 نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی ۔ اس قومی تحفظ صحت مشن کا مقصد 10 کروڑ غریب خاندانوں کو فی خاندان سالانہ پانچ لاکھ روپئے کی طبی سہولتوں کے زمرہ میں شامل کرنا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت سرکاری و خانگی دواخانوں میں تقریباً ایک لاکھ ’’آیوشمان متروں‘‘ کو تعینات کیا جائے گا جو اس مشن کے تحت مریضوں کو مقررہ پیکیج (سہولت) سے استفادہ کیلئے پہنچنے میں مدد کریں گے ۔ ایک لاکھ آیوش متروں کی بھرتیوں کے لئے وزارت صحت نے وزارت فروغ ہند کے ساتھ ایک سمجھوتہ پر دستخط کی ہے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’پیانل میں شامل ہر ایک دواخانہ میں مریضوں کی اعانت کے لئے ایک آیوشمان مترا کو تعینات کیا جائے گا جو استفادہ کنندگان اور دواخانہ کے مابین رابطہ کا کام کریں گے ۔
وہ ایک ہیلپ ڈیسک چلائیں گے اور اسکیم میں اندراج کے لئے اہل و مستحق درخواست گذاروں کی دستاویزات کی تنقیح کریں گے۔