قومی انسانی حقوق کمیشن کی کسی بھی ٹیم نے دادری کا دورہ نہیں کیا

نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی انسانی حقوق کمیشن نے 50 سالہ محمد اخلاق کو بڑا گوشت کھانے کے شبہ میں شدید زد و کوب کے ذریعہ ہلاک کردینے کے واقعہ کے بعد اپنی کوئی ٹیم دادری روانہ نہیں کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں کہا کہ جہاں تک انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے محصلہ معلومات کا تعلق ہے ، اس نے کوئی بھی ٹیم برسر موقع تحقیقات کیلئے نہیں بھیجی ۔رجیجو نے کہا کہ تاہم کمیشن نے چیف سکریٹری ، ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کو نوٹسیں جاری کر کے ان سے رپورٹ طلب کی ہے۔