قومی اقلیتی کمیشن میں 1121شکایتیں زیرالتواء

نئی دہلی۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی اقلیتی کمیشن میں گذشتہ تین سال سے 1121شکایتیں زیرالتواء ہیںجن کی یکسوئی نہیں کی گئی ۔ حق معلومات قانون کے تحت ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اطلاع دی گئی کہ قومی اقلیتی کمیشن کو اپریل 2011ء سے جون 2014ء تک 7629 شکایتیں وصول ہوئی تھیں جن میں اب 1121یعنی 14.7شکایات ہنوز زیرالتواء ہیں ۔ اسی مدت میں 3344 شکایات کی یکسوئی کردی گئی جب کہ 2137 متعلقہ عہدیداروں کو روانہ کردی گئیں یا بند کردی گئیں ۔ 1027 معاملات کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہیں اور 1121 معاملات میں کارروائی جاری ہیں۔ مرادآباد کے حق اطلاعات قانون کے کارکن سلیم بیگ نے حق اطلاعات کے تحت درخواست پیش کرتے ہوئے قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے وصول کردہ شکایتوں کی تعداد اور ان کے تکمیل کا موقف دریافت کیا تھا ۔