حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انشورنس ریکولیٹری و ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے اپولو میونچ ہیلت انشورنس کمپنی پر 20 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ کمپنی پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ان ایجنٹوں سے پریمیم کی رقم قبول کی تھی جن کے لائسنس ختم ہوگئے تھے ۔