ریاض ۔31 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں کسی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔قطیف کی ضلعی پولیس کے ترجمان کرنل ضیاء الرقیتی نے بتایا کہ جمعہ کی شب سنٹرل اسپتال میں ایک لاش منتقل کی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول اپنے کسی عزیز کے گھر کے باہر کھڑا تھا۔اس دوران اس کو کسی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی اور وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر وہ دم توڑ گیا تھا۔