نئی دہلی : ریاست قطر کے محاصرہ اور بائیکاٹ کے ایک سال گزرنے کے موقع پر ہندوستان میں قطر کے سفیر محمد خاطر الخاطر نے کہا کہ گزشہ سال ۵؍ جون کو اچانک قطر پر افتاد آپڑی تھی
جب ۴؍ عرب ممالک جیسے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارت ،مملکت بحرین اور مصر نے قطر سے اپنے سفارتی رشتہ منقطع کرلئے تھے او رغیر منصفانہ طریقہ سے ہماری ناکہ بندی کردی ۔
انھوں نے کہا کہ قطر کے اس محاصرہ کی مخالفت میں کئی بین الاقوامی ادارے آگے آئے بشمول اقوام متحدہ کے جس نے قطر کی ناکہ بندی کو توہین آمیز ، جابرانہ ، منمانہ او راسے خطہ کی سلامتی کے باعث خطرہ قرار دیا ہے ۔
قطر سفیر نے ناکہ بندی کرنے والے ممالک کے اقدامات کو تاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا قدم تھا جس کے بارے میں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ۔ان ممالک نے اپنی زمینی ، فضائی ا ورسمندری راستے قطر کے لئے مسدود کردئے جس کا اثر قطرمیں سماجی او رانسانی صورتحا ل پر پڑا۔اسکے علاوہ پڑوسی ممالک بھی اس سے متاثرہوئے ۔