قطرکو قرض کے مسئلہ پر باٹلے کی دھوکہ دہی کے الزامات کا احیاء ، برطانیہ کی خواہش

لندن ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سنگین دھوکہ دہی دفتر کی جانب سے باٹلے پر دھوکہ دہی کے الزامات کے احیاء کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے قطر سے مالی بحران کے دوران ہنگامی بنیادوں پر مالیہ حاصل کیا تھا۔ بینک نے آج کہا کہ ایس ایف او نے ایک درخواست لندن ہائیکورٹ میں پیش کی ہے جس میں باٹلیس بینک کے خلاف تمام الزامات کے احیاء کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ اس کی سرپرست کمپنی باٹلیس قطر سے مالیہ کے حصول میں ملوث بتائی جاتی ہے۔ باٹلیس نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ اس نے اپنے دفاع کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس اقدام کے خلاف اپنا دفاع کرے گی۔ ٹیوزڈیز نیوز کے بموجب ساوتھ وارک گراونڈ عدالت نے باٹلے کے خلاف فوجداری الزامات کے احیاء کی اجازت سے انکار کردیا۔