نئی دہلی:کرنسی بحران کے باعث عوام کو دشواریوں کا سامنا ہیاور بینکوں واے ٹی ایمس کے باہر اب بھی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ دہلی میں ایک49سالہ شخص ستیش کمارنوٹ تبدیل کرنے کے لئے بینک کے باہر قطار میں کھڑا تھاکہ اچانک گرپڑا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ کیرالامیں ایک73سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔وہ کواپراٹیوبینک میں رکھی گئی جمع پونجی کے بارے میں فکر مند تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اوپلے آج دوپہراُس کے گھر میں لٹکتا ہوا پایا گیا۔اُس نے ایک کوپراٹیو بینک میں پانچ لاکھ روپئے جمع کروائے تھے او رکرنسی بند کرنے کے فیصلے کے بعد مختلف اطلاعات سے وہ پریشان تھا۔ اسی طرح مغربی بنگال کے بردوان میں ایک معمر کسان کی نعش گھر کے قریب لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ شبومندی کے بیٹے ارجن مندی نے بتایاکہ کرنسی نوٹ پر امتناع کے سبب وہ فصل نہیں بو پارہا تھا اور کافی مایوسی کا شکار تھا۔اس کے علاوہ وہ نئی کرنسی کے ذریعہ قرض ادا کرنے کے موقف میں بھی نہیں تھا۔ آخرکار اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔