لندن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی کروڑپتی شخص نے اپنے ہی بیٹے کو عدالتی کشاکش میں مبتلاء کردیا ہے۔ بیٹے نے باپ سے مکان کی تزئین نو کیلئے 300,000 پاونڈس بطور قرض حاصل کئے تھے۔ تاہم قرض کمی رقم سود کے ساتھی بروقت لوٹانے میں ناکام ہوجانے والے بیٹے کے خلاف باپ نے عدالتی مقدمہ دائر کردیا ہے۔ دریں اثناء چارج اسٹاسی نے کہا کہ اس کے بیٹے آرتھر نے اب تک قرض کا ایک پاونڈ بھی واپس نہیں کیا ہے۔ لہٰذا ہائیکورٹ میں اس کے خلاف میں نے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ اخبار دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق اسٹاس نے اپنے بیٹے کو 2013ء میں مذکورہ رقم سرے میں واقع ان کے چھ لاکھ پاونڈس مالیت والے مکان کی تزئین نو اور اس کے کچھ حصوں میں توسیع کیلئے بطور قرض دیئے تھے لیکن شاید بیٹا باپ ۔ بیٹے کے رشتہ کو آسان سمجھ بیٹھا اور قرض کی ادائیگی میں قصداً تاخیر کی۔