قرض سے راحت کیلئے کمیشن کا قیام این وینکٹیشورلو چیرمین مقرر

حیدرآباد۔/20 فروری،( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے کسانوں، زرعی مزدوروں اور دیہی باشندوں کو قرض سے نجات دلانے سے متعلق کمیشن تشکیل دی ہے اور این وینکٹیشورلو کو صدر نشین، کے لکشما ریڈی اور پی سری ہری راؤ کو ارکان مقرر کیا گیا ہے۔ بعد ازاں صدر نشین کمیشن وینکٹیشورلو نے ارکان اور سکریٹری کے ساتھ اجلاس طلب کیا۔