قرآنی مہم قرات مقابلے فارم کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : عالمی قرآنی و روحانی مہم سلور جوبلی تقاریب کے ضمن میں 31 مئی کو صبح 10 تا 4 بجے شام جامع مسجد شجاعیہ چارمینار اور 7 جون کو صبح 10 تا 4 بجے شام مدرسہ رحمت العلوم قلعہ گولکنڈہ میں 12 تا 18 سال اور 19 تا 25 سال عمر کے قراء کے لیے قرات کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ اس خصوص میں حصہ لینے کے خواہش مند قاری مندرجہ بالا پتہ کے علاوہ مرکزی دفتر قرآنی مہم اتحاد بھون بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 مانصاحب ٹینک حیدرآباد سے بوقت 11 بجے دن تا 8 بجے شب فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ، مولانا قاری سید شاہ محمد الحسینی احمد پاشاہ قادری چیف کوآرڈینٹر نے قراء سے زیادہ سے زیادہ ان مقابلوں میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 مئی ہے اور فائنل مقابلہ 14 جون کو ہوگا ۔ مقام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔۔