قدیم عقل و دانش اور قومی عظمت کے اعتراف میں ملک کا پس و پیش : ہرش وردھن

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( پی ٹی آئی ) : مرکزی وزیر سائنس و ٹکنالوجی ہرش وردھن نے قوم کی عظمت اور قدیم عقل و دانشمندی کا اعتراف کرنے ملک میں پس و پیش کے رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی روایتی معلومات اور اس کے سائنسدانوں نے سماج کے لیے گرانقدر کارنامے انجام دئیے ہیں ۔ ہندوستان کی عظمت کے بارے میں بیرونی افراد کے خیالات پر طویل عرصہ قبل تصنیف شدہ کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے ہرش وردھن نے کہا کہ ہمارے ملک میں اپنی عظمت اور قدیم عقل و دانش محسوس کرنے پر بعض اوقات پس و پیش محسوس کیا جاتا ہے ۔ ہرش وردھن یہاں اکلویا فاونڈیشن اور دوسروں کے زیر اہتمام پائیدار زراعت کے لیے مٹی کو زر خیز بنانے کے طریقوں سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ہندوستانی روایتی طب ایوروید جڑی بوٹیوں اور ان کے استعمال کی ستائش کی تھی ۔ پتنجلی یوگا کو بین الاقوامی سطح پر اچھی صحت کے لیے ایک موثر راستہ قرار دیا گیا ۔ مارکونی کے پوترے نے لاسلکی مواصلات کی ایجادات کے ضمن میں ہندوستانی سائنسداں سبھاش چندر بوس کی خدمات کی ستائش کی تھی ۔۔