قدیم سنٹرل بس اسٹیشن ’’ مسی سپی ہینگر ‘‘ منہدم

حیدرآباد5 جولائی ( پی ٹی آئی ) تقریبا نو دہے قدیم نظام دور حکومت کا مسی سپی ائرکرافٹ ہینگر گولی گوڑہ ‘ جو سٹی بس خدمات کیلئے تلنگانہ آر ٹی سی کے استعمال میں تھا ‘ آج منہدم ہوگیا ۔ تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ کئی دہوں تک ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا اولڈ سنٹرل بس اسٹیشن ( سی بی ایس ) آج صبح 7.15 بجے منہدم ہوگیا ۔ آر ٹی سی کے سینئر پبلک ریلیشن مینیجر جی آر کرن نے کہا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ یہ احاطہ ذشتہ ہفتے ہی اس کی خستہ حالت کی وجہ سے خالی کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تخلیہ کے بعد اس حصہ میں داخلہ کو بھی احتیاطا روک دیا گیا تھا ۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور قدیم ہینگر تھا ۔ ( تصاویر صفحہ 2 پر )