قتل سازش ناکام، 3 گرفتار

حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل زون ٹاسک فورس نے ٹارزن پون اور اِس کے ساتھی راجو چمپا پیٹ کے قتل کی سازش میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اُن کے قبضہ سے مہلک ہتھیار ضبط کرلئے گئے۔ اِس کے علاوہ تین سیل فون، دو موٹر سیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔ سنتوش نگر علاقہ میں ٹاسک فورس کی ٹیم نے قتل سازش کو ناکام بناتے ہوئے یہ کارروائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ بدنام روڈی شیٹر اکرم جانی اور اُس کے دو ساتھیوں محمد ندیم اور منوج یادو کو گرفتار کیا گیا۔